* جتنے پودے لگائے شجر ہوگئے *
غزل
جتنے پودے لگائے شجر ہوگئے
ماں نے دی جو دعا با ثمر ہوگئے
جستجو میں تری در بدر ہوگئے
ہم ہر اک موڑ پر بے اثر ہوگئے
چپکے چپکے صبا نے یہ مژدہ دیا
ہم کسی کے لئے معتبر ہوگئے
جب سے تاریک راہیں ہوئیں عشق کی
بس اسی راہ کے ہم قمر ہوگئے
نفرتوں کی جو بارود پھیلی یہاں
پیار کے مشورے بے اثر ہوگئے
جب سے مہماں ہوا چاند گھر میں مرے
چاندنی کے لئے وا یہ در ہو گئے
منزلیں شاد کے ساتھ چلتی رہیں
روز و شب نذرِ شام و سحر ہوگئے
شمشاد جلیل شاد
15/2, Rukmani Bhavan
Shanker Shet Road
Pune-411042 (M.S)
Mob: 94 20 86 48 59
shamshadjtakidar@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|