donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamshad Jalil Shad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کبھی شکوہ نہیں کرتے، شکایت ہم نہی¬ *
غزل

کبھی شکوہ نہیں کرتے، شکایت ہم نہیں کرتے
محبت کرنے والوں سے ، عداوت ہم نہیں کرتے

غریبی تو خدا کی ایک چھوٹی آزمائش ہے
غریبوں سے اسی خاطر حقارت ہم نہیں کرتے 

وفا ماں باپ سے جو کر نہ پائیں ایسے انساں سے
وفائوں کے لئے اپنی، انابت ہم نہیں کرتے

بڑوں کے سامنے لہجہ ہمیشہ پست رکھتے ہیں 
برابر اُن کے بیٹھیں یہ ، جسارت ہم نہیں کرتے

مسائل کے بھنور میں ڈوب جاتے ہیں مگر پھر بھی
کبھی اپنے ضمیروں کی ، تجارت ہم نہیں کرتے

جو ماں کے پیٹ میں ہی لڑکیوں کو قتل کرتے ہیں
وہ جاہل ہیں کبھی ویسی ، جہالت ہم نہیں کرتے

دِیا جلتا رہے بس شاد کے دل میں محبت کا 
امانت اُس کی ہے اِس میں خیانت ہم نہیںکرتے

شمشاد جلیل شاد

15/2, Rukmani Bhavan
Shanker Shet Road
Pune-411042 (M.S)
Mob: 94 20 86 48 59
shamshadjtakidar@gmail.com

بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 435