* دل آپؐ پر نچھاور سرکار کملی والے *
نعت پاک
دل آپؐ پر نچھاور سرکار کملی والے
اک بار چاہتی ہوں دیدار کملی والے
ڈوبے گا اب نہ ہرگز ایمان کا سفینہ
ہاتھوں میں آپؐ کے ہے پتوار کملی والے
الجھے ہوئے ہیں رستے رہزن کی بھیڑ بھی ہے
اب تو سفر ہے میرا دشوار کملی والے
روشن ہے دین و دنیا روشن دماغ و دل ہے
ہیں آپؐ ہی سے پھیلے انوار کملے والے
دنیا کے چارہ گر کے سرتاج آپؐ ہی ہیں
کیسے رہے گا کوئی بیمار کملی والے
کب سے بھٹک رہی ہے کر دیجئے اشارہ
شوکت کے آپؐ ہی ہیں غمخوار کملی والے
ڈاکٹر) شوکت جہاں)
8/1, Chamru Khansaman Lane
Kolkata-700017
Mob: 9903243728
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|