donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shujauddin Shahid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کسے دہشت پسندی کا دیا الزام تم نے *
(شجاع الدین شاہد( بمبئی
 کسے دہشت پسندی کا دیا الزام تم نے
کیا کیا دھرم و مذہب کو یوں بدنام تم نے
کوئی مذہب ہے دہشت گردنہ کوئی دھرم دہشت گرد
محبت بانٹتے آئے ہیں سارے دھرم و مذہب
 جسے ہے پاس اپنے دھرم و مذہب کا
ستم گر ہو نہیں سکتا وہ قاتل ہو نہیں سکتا

مگر تم دھرم و مذہب کے لبادے میں
 کوئی انسان ہو یا بھیڑئیے ہو؟
کہیں مسجد نشانہ ہے کہیں مندر نشانہ ہے
 وہ مسلم ہے نہ ہندو ہے نہ پنڈت ہے نہ ملا ہے
 کیا کرتا ہے جو بمباریاں
معصوم انسانوں کی بستی میں
کہیں مسجد میں بم پھٹتا ہے
 کہیں بم سے لرزتا ہے کوئی مندر
 یہ چنگیز اور ہٹلر کا ہے شیوہ
ستم جو کر رہے ہیں آڑ لے کر دھرم و مذہب کی
 یقینا قتل کرتے ہیں وہ سب انسانی رشتوں کا
نہیں ہے بم بنانا کام صوفی اور سنتوں کا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 300