* خوں فشاں آنکھوں میں آبی عکس لہرائ® *
غزل
(محمد صدیق نقوی( ادونی
خوں فشاں آنکھوں میں آبی عکس لہرائے بہت
دھڑکنوں کی لے پہ احساسات تھرائے بہت
کتنی پروازیں فضا میں دفن ہو کر رہ گئیں
موسموں کی سازشوں سے ہم تو گھبرائے بہت
رفتہ رفتہ نغمگی بھی سسکیوں میں ڈھل گئی
زندگی نے پھول کہہ کر سنگ برسائے بہت
وادیِ نفس و ہوس میں سنگ پیکر تھے سبھی
رحمتوں کا نور لے کر چاند تو آئے بہت
جن سروں نے وقت کو بخشی بزرگی کی کلاہ
ان سروں ہی سے کیا دنیا نے انیائے بہت
H.No. 74/2, Ward No. 9 Hazarat Fareed Sb. Street,
Adoni-518301(A.P)
|