donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Subhashni Sahil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بے مطلب تکرار نہ جانے کیوں میرے گھ *
غزل

بے مطلب تکرار نہ جانے کیوں میرے گھر ہوتی ہے
روز نئی دیوار نہ جانے کیوں میرے گھر ہوتی ہے

گھر کے بھیدی کوشش کرتے ہیں میرا گھر ڈھانے کی
یہ کوشش ہربار نہ جانے کیوں میرے گھر ہوتی ہے

سب کے گھر میں ہنسی خوشی ہی رہتی ہیں خوشیاں ساری
میری خوشی بیمار نہ جانے کیوں میرے گھر ہوتی ہے

میرا گھر ہے گھاس پھوس کا سونے کی لنکا کب ہے
پھر سیتا لاچار نہ جانے کیوں میرے گھر ہوتی ہے

ساحل میری غزلوں میں تو پیار کی دھڑکن شامل ہے
پھر غم کی بوجھار نہ جانے کیوں میرے گھر ہوتی ہے

سبھاشنی ساحل

A-1/100,Chhatarpur
Extention
Near Durga Aashram
New Delhi-110074
Mob: 9313864235
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 282