donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sunaina Tripathy
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شاخ اٹھائے ہوئے پھولوں کی سجی ڈول *
غزل

شاخ  اٹھائے ہوئے پھولوں کی سجی ڈولی ہے
کتنی رنگین مرے خواب کی رنگولی ہے

آئو بچھڑے ہوئے محبوب کی یادیں آئو
پاس اب کوئی سہیلی ہے نہ ہمجولی ہے

تیری خواہش کو سمجھتی ہے محبت اب تک
میرے اندر کی جو لڑکی ہے بڑی بھولی ہے

لاج اِن کانپتے ہونٹوں کی خدارا رکھ لو
ہوکے مجبور بہت میں نے زباں کھولی ہے

جب سے ہونٹوں نے مرے چوم لیا اردو کو
لوگ یہ کہنے لگے میٹھی مری بولی ہے

پیار کے برج نے رنگا ہے اسے رادھا کی طرح
اے مرے کرشن سنینا سے کہو ہولی ہے

سنینا ترپاٹھی

730, Meera Gali
Dara Ganj
Allahabad-211006
(U.P)
Mob: 9450613494
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 325