donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sunita Verma
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* باخدا ہم سے یہ منظر نہیں دیکھے جات *
غزل

باخدا ہم سے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے
جابجا جلتے ہوئے گھر نہیں دیکھے جاتے

دیکھ سکتی ہوں میں سیلاب غموں کا لیکن
اُن کے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے

اپنی آنکھوں میں بہاروں کو سجانے والے
تجھ سے کیوں موسمِ پت جھڑ نہیں دیکھے جاتے

تیرے ہونٹوں کے تبسم کی لکیروں کی قسم
تیری آنکھوں میں سمندر نہیں دیکھے جاتے

صرف انساں کو میسر نہیں اک چھت لیکن
یہ پرندے کبھی بے گھر نہیں دیکھے جاتے

یہ نگر میرا سنیتاہے محبت کا نگر
یاں کسی ہاتھ میں خنجر نہیں دیکھے جاتے

 ڈاکٹر) سنیتاورما )

Sher Chowk
Purani Basti
Katni - 483501
(M.P)
Mob: 9425801252
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315