* شافعِ محشر شاہِ دو عالم ، شاہد فطر *
نعت پاک
شافعِ محشر شاہِ دو عالم ، شاہد فطرت نیرِّ اعظم
خلقِ خدا میں آپؐ ہیں اکرم ، رمزِ خدا کے آپؐ ہیں محرم
شمعِ ہدایت نورِ مجسم ، صلی اللہ علیہ وسلم
شاہ و سخی ہو یا ہو پیمبر ، کوئی نہیں ہے آپؐ کا ہمسر
آپؐ کا رتبہ اللہ اللہ ، آپؐ پہ عاشق خالقِ اکبر
شمعِ ہدایت نورِ مجسم ، صلی اللہ علیہ وسلم
نور کی دنیا آپؐ کا مسکن ، چشمِ دو عالم آپؐ سے روشن
گنجِ دو عالم اُس کے لئے ہے ، جس کو ملا ہے آپؐ کا دامن
شمعِ ہدایت نورِ مجسم ، صلی اللہ علیہ وسلم
دیکھ لیا ہے آپؐ کا احساں ، آپؐ کا دشمن آپؐ پہ قرباں
ہادیٔ برحق آپؐ سا پاکر ، آپؐ کی امت کیوں نہ ہو نازاں
شمعِ ہدایت نورِ مجسم ، صلی اللہ علیہ وسلم
دردِ محبت دل میں بسایا ، ذکرِ خدا سے لب کو سجایا
حسنِ عمل کا بن کے نمونہ ، ظلم و ستم کا نام مٹایا
شمعِ ہدایت نورِ مجسم ، صلی اللہ علیہ وسلم
سیدہ نسرین نقاش
Sada International, Post Box No. 849
G.P.O, Sri Nagar, (Kashmir)
Mob: 9596045887
Email: s_i_kashani@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|