* کبھی ہم سے بھی دل لگاکر تو دیکھو *
غزل
کبھی ہم سے بھی دل لگاکر تو دیکھو
ہمیں اپنے دل میں بساکر تو دیکھو
گراکر عداوت کے یہ بند سارے
محبت کا دریا بہاکر تو دیکھو
چمن میں نہ تم بیج نفرت کے بوئو
مروّت کا پودا لگاکر تو دیکھو
خلوص و محبت کی شاخوں پہ اپنا
ذرا آشیانہ بناکر دیکھو
مقدس زمیں یہ زمینِ وطن ہے
یہاں بھائی چارہ نبھاکر تو دیکھو
نظر آئے گا ملک جنت نشاں پھر
دیے عدل کے تم جلاکر تو دیکھو
یہ دو دن کی دنیا ہے نایاب اِس جا
ذرا نفرتوں کو مٹاکر تو دیکھو
سیدہ نیلوفر نایاب
Masood Villa
No.2, Kesra
R.D.N.R. Mahalla
Mysore-7
(Karnataka)
Mob: 9844489302
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|