* خوشا صل علیٰ کتنا بڑا ہے مرتبہ تیر *
نعت پاک
خوشا صل علیٰ کتنا بڑا ہے مرتبہ تیرا
خدائے پاک خود قرآں میں ہے مدحت سرا تیرا
ہر اک تخلیق میں اک نور ہے جلوہ نما تیرا
ازل سے آج تک ٹوٹا نہیں ہے سلسلہ تیرا
سخاوت میں ، عدالت میں ، شرافت میں ، شجاعت میں
کوئی ثانی نہیں کونین میں مردِ خدا تیرا
تری آواز ہے لیکن جو باتیں ہیں خدا کی ہیں
زمانے کا ہے تو رہبر ، خدا ہے رہنما تیرا
جہاں میں اُس نے تو کتنوں کی تقدیریں بدل ڈالیں
مقدر سے یہاں جس کو سہارا مل گیا تیرا
میں مکہ جانے والوں کو بڑی حسرت سے تکتی ہوں
کہ میں بھی دیکھ لوں جاکر وہاں غارِ حرا تیرا
تبسم اب بھٹک سکتی نہیں دہشتِ توہم میں
یقیں کی روشنی دکھلا رہی ہے راستہ تیرا
تبسم فرحانہ
Road No.7, New Karimganj
Gaya-823001 (Bihar)
Mob: 9430056678
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|