* اللہ تو رحیم و کریم و غفور ہے *
حمد
اللہ تو رحیم و کریم و غفور ہے
خلقت کا جو وجود ہے تیرا ہی نور ہے
مرضی ہے تیری جیسی بھی رکھ ، تیری مصلحت
لیکن یہ بندہ غم سے بہت چور چور ہے
اے ربِّ ذوالجلال تجھی سے ہے یہ امید
جو کچھ مرا کیا ہے وہ تیرے حضور ہے
باطل کے سارے ظلم و ستم میرے نام ہیں
ساجد ہوں تیرا بس یہی اپنا قصور ہے
تو قادر و غنی ہے تری ذات ہے عظیم
اس ناز کو الٰہ تجھی پر غرور ہے
تبسم ناز
C/O Late S.M.Jeelani, Milkiana, Kahar Toli
Phulwari Sharif, Patna (Bihar)
Mob: 9308797925 / 9162537123
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|