donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Taiyaba Naz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لوح و قلم ہمارے ، حسنِ غزل ہمارا *
غزل

لوح و قلم ہمارے ، حسنِ غزل ہمارا
باقی جو کچھ بچا ہے وہ سب کا سب تمہارا

اب کیا رہا ہے جس کو سب سے چھپا کے رکھیں
یہ جسم و جاں کا رشتہ اک پل کا ہے شرارا

گریہ کریں کہاں تک جب چشمِ نم نہیں ہے
دریا اُتر گیا جب سوکھے نہ کیوں کنارا

پہلے ہمیشہ شکوہ رہتا تھا ان لبوں پر
اب شکر ہے خدا کا سب کچھ ہوا گوارا

اپنا ہی دُکھ ہمیشہ پیشِ نظر تھا میرے
سب درد و غم جہاں کا اب بن گیا ہمارا

کیوں کر کسی کی خاطر دستِ مدد بڑھائیں
جب خود ہی لے لیا ہو دیوار کا سہارا

ننھا سا ایک قطرہ اپنا وجود کھوکر
اب بحرِ بیکراں ہے جس کا نہیں کنارا

طیبہ ناز

402, Chase Terrace
Streamwood
IL 60107 (U.S.A)
Mob: 09386082322
0016303979457
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 408