donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Taiyaba Naz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کسی کے دل میں گھر اپنا بنانا کتنا م *
غزل

کسی کے دل میں گھر اپنا بنانا کتنا مشکل ہے
پھر اُس کو اپنے خوابوں سے سجانا کتنا مشکل ہے

عمل سے اپنے بن سکتے ہیں ہم پلہ فرشتوں کے
مگر انسانی فطرت کو دبانا کتنا مشکل ہے

گناہوں پر سدا اپنے معافی چاہتے ہیں ہم
مگر اوروں کی غلطی کو چھپانا کتنا مشکل ہے

ہمیشہ اپنے حق کی بات کرتے ہیں غرض والے
کچھ اُن کا فرض بھی ہے یہ نبھانا کتنا مشکل ہے

ہمارے واسطے جو کچھ ہے اوروں کیلئے بھی ہو
ان انسانی اصولوں کو سکھانا کتنا مشکل ہے

جو اولادوں سے اپنی شکوہ کرتے رہتے ہیں ہردم
بڑوں پہ اُن کے کیا گزری بتانا کتنا مشکل ہے

تو مانے یا نہ مانے ناز لیکن یہ حقیقت ہے
مکافاتِ عمل سے بچ کے جانا کتنا مشکل ہے

طیبہ ناز

402, Chase Terrace
Streamwood
IL 60107 (U.S.A)
Mob: 09386082322
0016303979457
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358