donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tajuddin Ashar Ramnagri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حمد *

حمد

از۔تاج ا لدین اشعرؔ رامنگری
اسلامی ساہتیہ سدن 
رامنگر بنارس یو۔پی
۲۲۱۰۰۸
موبائیل: ۷۰۰۷۵۴۲۰۲۴


آری سکھی کس سوچ میں ہے،چل اس سجنا کے دوار چلیں
اس نے ہم کو یاد کیاہے،اس پر تن من وار چلیں
اس کی پاکی کے گن گائیں مستی میں سرشار چلیں
اس کی خوشی کی خاطر آؤ چھوڑ کے سب گھر بار چلیں
دل کا فرض بھی پورا ہو ،سر کا بھی قرض اتار چلیں
اس کے ملن کی شبھ بیلا ہے کرکے سات سنگھار چلیں
مست پون کے جھونکوں میں ہے خوشبواس من موہن کی
چلو جہاں تک ملتی جائے زلفوں کی مہکار چلیں
پلکوں پرکچھ موتی رکھ لیں،ہونٹوں پر تسبیح کے پھول
الجھن میں ہیں اس کیلئے لیکر کیا کیا اپہار چلیں
اپنے اونچے سنگھاسن سے آج وہ نیچے اترا ہے
جس کا داس ہے سارا جگ،اس راجہ کے دربار چلیں
دل ہو اس کی یادکا درپن ،آنکھوں میں درشن کی پیاس
جدھر پکارے ہم کو سجنا،ہم دیوانہ وار چلیں
پریم ہے دل میں اس کی دھروہر،اس پر کوئی آنچ نہ آئے
دو دن کی جیون کی بازی جیت چلیں یا ہار چلیں
در  در کی کیوں ٹھوکر کھائیں،کس سے دل کا درد کہیں
جو سب کی سن نے والاہے اب اس کے دربار چلیں
ہم نہ چلیں اس کی مرضی پر پیار کی یہ رسوائی ہے
اس کا اشارہ پاکر تو دریا کیا ہیں کہسار چلیں
کچی ماٹی کی یہ کایاگل بھی جائے تو کیا غم ؟
اس کے ملن کو اشعرؔمایا کی ندیا کے پار چلیں

*********************

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 1555