donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tarannum Naz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا زمانے کی ہے اوقات وہ کیا دیتا ہ *
غزل

کیا زمانے کی ہے اوقات وہ کیا دیتا ہے
جو بھی دیتا ہے مجھے میرا خدا دیتا ہے

گرنے والے کو نہیں ملتا اٹھانے والا
اٹھنے والے کو ہر اک شخص گرا دیتا ہے

مسکراتا نہیں بے جان کھلونا لیکن
ایک روتے ہوئے بچے کو ہنسا دیتا ہے

ہر نیا حادثہ اس دور میں جینے کے لئے
اک نیا جینے کا انداز سکھا دیتا ہے

ہم کو مفلس نہ کہو ہم جو تمہیں دیتے ہیں
ایک سائل کو وہ سلطان بنا دیتا ہے

ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا اکثر
کھینچ کر موج سے ساحل پہ لگا دیتا ہے

کون سے چہرے کو اے نازؔ میں سمجھوں اپنا
آئینہ روز نئی شکل دکھا دیتا ہے

ترنم نازؔ

189,Hata Chand Khan
Baqar Ganj
Fatahpur-212601
(U.P)
Mob: 9450658484
8957244075
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 344