* کس پر عیاں تھے رازِ نہاں کائنات کے *
نعت پاک
کس پر عیاں تھے رازِ نہاں کائنات کے
کھولے ہیں ہم پہ آپؐ نے عقدے حیات کے
وابستہ ہوکے آپ کے دامن سے یا نبیؐ
سامان کر رہے ہیں ہم اپنی نجات کے
چھوڑے ہیں اپنے نقشِ قدم آپؐ نے جہاں
کیسے اُبل پڑے وہاں چشمے حیات کے
نقشِ قدم ہیں آپؐ کے ظلمت میں روشنی
گویا چراغِ راہ گزر کالی رات کے
سایہ کہاں وہ نورِ مجسم کا ہوسکے
صدقے اتارتا ہے قمر جن کی ذات کے
محشر میں امتی کی شفاعت کریں گے آپؐ
صدقے ہزار جان سے اس التفات کے
تسنیم اس سے بڑھ کے کوئی معجزہ نہیں
قرآں میں تذکرے ہیں فقط اُن کی ذات کے
تسنیم جوہر
H.No. 16-11-17/2, Saleem Nagar Colony
Malakpet, Hyderabad-36 (A.P)
Mob: 9440954495 / Ph: 040-24548420
Email: tasneemjowher@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|