donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دم بھر کو اپنی سرعت -رفتار دیکھ کر *
دم بھر کو اپنی سرعت -رفتار دیکھ کر
'جی خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر ' طرح 

جاتے ہیں اس کے پاس ہتھیلی پہ جان لیے
مائل ہوں شاید آج یہ ایثار دیکھ کر 

چہرے پہ ان کے آنے سے رونق جو آ گیئ
وہ چل دیے ہیں صورت- بیمار دیکھ کر

ساقی سے اس بہانے کچھ رسم و راہ تھی
دل بُجھ گیا ہے بندش - سرکار دیکھ کر

حیران تھے جو زور- گرانی کے شور سے
دنگ رہ گیے ہیں رونق- بازار دیکھ کر

محشر میں ہم حسیب کو دیتے ہوے حساب
پچھتا رہے ہیں عظمت- ابرار دیکھ کر

انجم بلا کی دھوپ میں جائیں کہاں کہ ہم 
بیٹھے ہوے ہیں سایا- دیوار دیکھ کر 
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 343