donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Waheed Akhtar Wahid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محفل میں آ کے اس کو شکستہ، خراب کر *
 
محفل میں آ کے اس کو شکستہ، خراب کر
 
جینے کی جستجو ہی برائے عذاب کر
 
 
جذبہ، جنون، عشق، محبت ورق ورق
 
مولا ورق یہ جوڑ، مجھے الکتاب کر
 
 
جھلسا نہ میری روح کو اے آفتاب۔ فکر
 
شعلہ نظر، فلک کی تہوں کو نقاب کر
 
 
دیکھا ہے تو نے روح کے اندر کا سلسلہ
 
باہر نکل، اے پیکر۔ ہستی حساب کر
 
 
سارا عرق نچوڑ ہے کار۔ خمیر کا
 
اپنی نظر سے چھان کر اس کو شراب کر
 
 
پانی کا جام قلزم۔ تاریک سے نکال
 
اس کو شعور۔ عین کر، افراسیاب کر
 
 
جام۔ جوں کو فکر کی شکر کے ساتھ پی
 
وقت۔ سرود عقل کو تار۔ رباب کر
 
 
موسی سے ماکس تک ہو میسر نوید۔ فکر
 
ماضی کا ہر مزار بھی جزو۔ نصاب کر
 
 
آتش کدہ [ئے]فکر کے ایندھن کے واسطے
 
واحد کمال۔ ذات کو زیر۔ عتاب کر
 
 
وحید اختر واحد

16 Redhill Close,
Singapore
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316