donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Wasi Ahmad Makranvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ساری دنیا کو امن اور شانتی کا *
(وصی احمد مکرانوی(ملنگوا
ساری دنیا کو امن اور شانتی کا
 پیغام دینے والا یہ دیش
آج خود شانتی کے لئے ترس رہا ہے
 زمین پر خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں
 آسمانوں سے لہو کا بادل برس رہا ہے
 کتنی عورتوں کا سہاگ اجڑ چکا ہے
 کتنے بچے یتیم ہو چکے ہیں
 کتنی مائوں کی گود سونی ہو چکی ہے

 کتنے باپ اپنے بڑھاپے کا سہارا، کھو چکے ہیں
 سفید کپڑوں میں ملبوس یہ انسانی وجود 
ہمیں احساس دلاتا ہے
 اور ہمارے ذہنوں میں
 یا پھر کسی بارودی سرنگ سے ٹکراکر
 ٹکڑے ٹکڑے ہو کر 
ہوائوں میں بکھر جائے گا؟
یہی سوال بار بار ابھر کر آتا ہے
 ہمارے دلوں سے ہمارے گھروں سے
 اور ہمارے من سے یہ خوف!
 یہ دہشت ، یہ ڈر!
سکھ اور شانتی کو نکل جانے والا
 کبھی یہ گھُپ اندھیرا ہو جائے گا؟
کیا کبھی ہمارے دیش میں 
امن کا سویرا آئے گا؟
ہر ڈگر! ہر نگر اک نجانے خوف سے سہما ہوا
 گھر سے باہر نکلنے پر گھر والے سوچتے ہیں
کیا یہ صحیح سلامت واپس آجائے گا؟
یا پھر کسی نردوش کو مائو وادی ! کہتا ہے
تو پولیس کا سراغی ہے
 اور پولیس کسی بے قصور کو بتاتا ہے کہ
 تو مائو وادی ہے
 کیا پتہ، کیا خبر، کب اور کس جگہ آکر
 مائو وادی اپنی شکتی کا پردشن کردے
یا پھر سورکچھا فوج

شانتی کے نام پر آدمی کے لہو سے
 امن کا دیار روشن کردے!
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 335