* عرفان ستّار اور لیاقت جعفری صاحبا *
عرفان ستّار اور لیاقت جعفری صاحبان کی نذر ۔ ۔ ۔ تازہ غزل
مجھ میں انجانی سی الجھن ناچ رہی ہے
جانے کس کی یاد میں دھڑکن ناچ رہی ہے
پِیا ملن کی آس میں جوگن ناچ رہی ہے
سدھ بدھ کھوۓ جیسے ناگن ناچ رہی ہے
پورے چاند کی پاگل کردینے والی رات
گوری کے تن من میں چھن چھن ناچ رہی ہے
لجّا کی جوالا میں جھلسے پیاسا جوبن
برہا کی اگنی ، کاڑھے پھن، ناچ رہی ہے
دریا کے اُس پار بسیرا ہے ساجن کا
موجوں کی صورت میں اڑچن ناچ رہی ہے
کس کی بیرن پرچھائی ہے آنکھوں میں ، جو
لمحہ لمحہ درپن درپن ناچ رہی ہے
شاعر: یحییٰ خان یوسف زئی ۔ پونہ . بھارت
|