* دوڑ میں ہوسکا نہ وہ اوّل *
غزل
دوڑ میں ہوسکا نہ وہ اوّل
دھنس گیا راستے میں تھی دلدل
دھوپ تھی چاندنی کسی کے لئے
تھے کسی پر شرر فشاں بادل
ذات اُن کی بہت ہی اونچی ہے
اُن سے شانہ ملا کے تُو مت چل
ہوگئی راکھ جل کے اب رسّی
کیوں نہیں جا رہے ہیں اُس کے بل
دن کو جاہ و جلال دکھلا کے
شام کو جائے گا یہ سورج ڈھل
شاخ سے توڑ لے گا کوئی ہاتھ
زندگانی ہے گل کی پل دو پل
یاسمین حزیںؔ
Gulistan-E-Yasmin
O-87, Korangi No-3
Karachi-74900 (Pakistan)
M: 00923332291918
Ph: 009221-35051368
yasminsultana58@gmial.com
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
…………………………
|