* یاں ادب کی بہت ضرورت ہے *
نعت پاک
یاں ادب کی بہت ضرورت ہے
نعت لکھنا بڑی سعادت ہے
میرے دل کو اسی سے راحت ہے
نعت گوئی عظیم نعمت ہے
اُن کے قدموں کی خاک مل جائے
میری آنکھوں کو اس کی حاجت ہے
ہے تمنا وہؐ مجھ سے ہوں راضی
دو جہاں میں بڑی یہ دولت ہے
دو جہاں میں نجات کا باعث
میرے سرکارؐ کی اطاعت ہے
میں مدینے میں جاکے بس جائوں
بس حزیں کی یہی تو چاہت ہے
یاسمین حزیں
O-87, Korangi No-3, Karachi-74900 (Pakistan)
M: 0092-3332291918, Ph: 009221-35051368
Email: yasmin.sultana58@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|