donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Younus Parwez
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آئے ہیں جب سے یہاں سفاک و غارتگر کے &# *
غزل

آئے ہیں جب سے یہاں سفاک و غارتگر کے پائوں
دیکھنے کو ہم ترستے ہیں حسیں منظر کے پائوں
ہوگئی بارش تو پھر سب کے بھرم کھل جائیں گے
کانپتے ہیں ڈر سے ہر اک کاغذی پیکر کے پائوں
ہوکے بے بس میں پڑا ہوں اُس کے در پر آج تک
ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہوں مرے پتھر کے پائوں
کب تلک خونی تماشے سب کو یہ دکھلائیں گے
کاٹ دیگاوقت اک دن سارے بازیگر کے پائوں
بھاگ نکلے ہیں یکایک سب ہی بستی چھوڑکر
سانحہ گزرا یہ کیسا ہوگئے ہر گھر کے پائوں
جم گئے جو بھی محافظ تھے وہ پتھر کی طرح
روندتے پھرتے تھے مظلوموں کو جب پتھر کے پائوں
ہو نہ جائے اُس کے جادو کا کہیں الٹا اثر
کانپتے ہیں ڈر سے اے پرویز جادوگر کے پائوں

یونس پرویز

Q-71, S.A.Farooqi Road, Akra Road
Matia burj, Kolkata-700024
Mob: 9748115025
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 330