donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yousuf Jamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اسلام،محبت و اخوت کا نام ہے *
(یوسف جمال ( راج گانگ پور)
اسلام،محبت و اخوت کا نام ہے
دہشت کا نہ اسلام میں کوئی مقام ہے
اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے والو
لوگوں کے ذہن دین حق سے موڑنے والو
اسلام امن اور سکون کا ہے ایک نام
اسلام کل جہاں میں محبت کا ہے پیام

اسلام نے اس کو نہ مسلمان کہا ہے
قانون یہ اسلام کا بدلا نہ جائے گا
آتنک واد جو بھی مارا جائے مسلماں
اس کو نہ قبرستان میں دفنایا جائے گا

جس کی نہ کوئی ذات ہے نہ دھرم ہے کوئی
دین اور دھرم سے اسے مطلب نہیں ہوتا
سادھو کہو نہ اس کو، مسلماں انہیں کہو
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا

اس کو نہ کوئی دھرم نہ مذہب کا نام دو
ہندو کہو نہ اس کو ، مسلمان مت کہو
آتنک واد جو بھی ہے ،ظالم ہے درندہ ہے
ظالم کو درندہ کہو، انسان مت کہو

شیطان ڈراتا ہے، نہیں جان مارتا
اس سے بھی ہے برااسے شیطان مت کہو
آتنک واد کو نہ کبھی آدمی جانو
چنگیز، ہلاکو، کو تم انسان مت کہو

جو ملک کا غدار ہے ، جو قوم کا دشمن
گوشت اس کا کاٹ کاٹ کے کتے کو کھلا دو
دہشت گردی سے ایکتا کو بھنگ جو کرے
سب ایک ہو کے اس کو تو مٹی میں ملا دو

خونخوار ، آدم خور، بلا نکسلائٹ ہے
ہر اُگر واد سے ہی جدا نکسلائٹ ہے
دہشت گردوں کو چھوڑ ئیے دہشت گردوں سے بھی
آتنک واد سب سے بڑا نکسلائٹ ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315