donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yousuf Jamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تھے دونوں بر سر پیکار ایک دوجے سے *
یوسف جمال

کہمن 

قبیلہ

منظر:

تھے دونوں بر سر پیکار ایک دوجے سے
جو دو قبیلوں سے آباد اک علاقہ تھا
وقار کے لئے دونوں ہی لڑتے رہتے تھے
اسی وقار سے دونوں کا خون بہتا تھا
مگر وہ لمحۂ نازک تھا، اک قبیلے پر
جہاں معاملہ نہ زور آوری کا تھا
وہ ان کے زخموں کا مرہم بنے ، قریب آیا
جو اُن کے واسطے، کل دشمن قبیلہ تھا

کہمن:

تمام دُشمنی کو بھول کر بڑھا آگے
جو اپنی ذات میں خود دار اک قبیلہ تھا
اسی نے سارے قبیلے کی آبرو رکھ لی
نظر میں جن کی، وہ بد کار اک قبیلہ تھا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 343