donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yousuf Khan Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* معصوموں پر بم برسانے والا مرد نہی¬ *
(یوسف خاں صابر(بمبئی
قطعات
(۱)
معصوموں پر بم برسانے والا مرد نہیں ہوتا
اس دنیا میں ظالم کوئی بھی ہمدر د نہیں ہوتا
پھر سُن لو اسلام ہمارا اس کو مجاہد کہتا ہے!
حق کی خاطر لڑنے والا دہشت گرد نہیں ہوتا
(۲)
خوشی آزادیوں کی کھو چکی ہے دل میں غم جاگے
وہی عالم ہے پھر اپنا جدھر دیکھو ستم جاگے
اُجالا بند آنکھوں کو تو کچھ بھی دے نہیں سکتا
سحر ہونے سے کیا حاصل نہ تم جاگے نہ ہم جاگے
(۳) 
دہشتوں کی آگ پر بارش قیامت کی کریں
روشنی میں علم کی آئو جہالت سے لڑیں
متحد ہو کر زمانے سے مٹا دیں ظلم کو!
مٹھی بھر ان ظالموں سے ہم ہمیشہ کیوں ڈریں
(۴) 
چہرے اجلے ہیں دل کے کالے ہیں
مکر کے ان کے پاس جالے ہیں
ہم ہیں چارہ شکار دہشت گرد
وہ شکاری مچان والے ہیں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 350