* امن کی نگری مرے وطن میں *
(یوسف یکتاؔ (سکندر آباد)
امن کی نگری
مرے وطن میں
کتنے پھوٹے آگ کے شعلے
خون کے دھارے
کس دہشت گرنے
پیار بھری، نگری میں آکر
پیارکے ناطے، رشتے توڑے
مائوں کے سکھ چین کو لوٹا
بہنوں کا سیندور مٹایا
کس پاپی نے
نفر ت کی یہ آگ لگائی
چیخوں کا طوفان اٹھایا
ہندو مسلم، سکھ عیسائی
جاگ اٹھے اب سارے بھائی
پیار بھری نگری میں اپنی
کوئی دہشت گرد نہ آئے
نفرت کی مشعل نہ جلائے
٭٭٭
|