donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zafar Seraj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم نے سیکھا نہیں ادنیٰ کو بڑھانے ک *
غزل

ہم نے سیکھا نہیں ادنیٰ کو بڑھانے کا ہنر
با اثر لوگوں کی توقیر گھٹانے کا ہنر
دوستوں پر نہیں موقوف عدو بھی سن لیں
عام کرنا ہے یہاں پھول کھلانے کا ہنر
ایک مسکان سی رہتی ہے سدا ہونٹوں پر
اُس نے سیکھا ہی نہیں اشک بہانے کا ہنر
ہم نے سیکھا ہے بزرگوں سے وفائوں کا چلن
تم نے سیکھا ہے فقط خون بہانے کا ہنر
سب کو رتبے کے مطابق ہی جگہ ملتی ہے
خوب آتا ہے انہیں بزم سجانے کا ہنر
سرفروشی ہی تو پہچان رہی ہے اپنی
ہم نے سیکھا ہی نہیں سر کو جھکانے کا ہنر
زخم کھائے ہیں ظفر ہم نے فقط سینے پر
ہم کو آتا ہی نہیں پشت دکھانے کا ہنر

ظفر سراج

1, Seal Basti, 1st bylane, Shibpur
Howrah-711102
Mob: 9231696982
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 344