* ایک جانب ہے فنا کا راستہ *
غزل
ایک جانب ہے فنا کا راستہ
دوسری جانب بقا کا راستہ
جب فنا ہوکر بقا کی کھوج کی
مل گیا دل کو خدا کا راستہ
کیا دوا درکار ہو بیمار کو
ذکرِ داور ہے شفا کا راستہ
آگہی اتنی مجھے حاصل تو ہو
کیا بُرا ہے کیا بھلا کا راستہ
میں تو بس حق آشنا اتنا ہوئی
دین ہے شرم و حیا کا راستہ
بھرگیا دامن سکونِ قلب سے
چن لیا جب بھی دعا کا راستہ
دیکھ لو راجی خدا کے نور سے
شب کی آنکھوں میں ضیا کا راستہ
زاہدہ رئیس راجی
East Yusuf Haroon Rd.
Near G.A.Q. Hospital
Karanchi-53 (Pak)
zahidaraeesi@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|