* بہارِ شادمانی آگئی ہے *
غزل
بہارِ شادمانی آگئی ہے
جو گھر میں بوڑھی نانی آگئی ہے
ہماری بیٹیاں بے پردہ کیوں ہوں
ہمیں عزت بچانی آگئی ہے
امیرِ شہر کے ٹکڑوں پہ پل کر
تجھے یہ بے ایمانی آگئی ہے
کریں گے وہ تری تعریف کیسے
جنہیں تہمت لگانی آگئی ہے
بجھا دو اپنے گھر کے جگنوئوں کو
چراغوں میں جوانی آگئی ہے
کہوں گا تازہ تازہ شعر زاہد
تخیل میں روانی آگئی ہے
زاہد رضا
14, P.M.Basti, 4th bylane, Shibpur
Howrah-711102
Mob: 9903309430
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|