* فنا ساماں یہ کیسا زلزلہ ہے *
(زاہدہ زیدی ( علی گڑھ
فنا ساماں یہ کیسا زلزلہ ہے
قیامت ہے کہ یہ قہر خدا ہے
زمیں کی قدر شاید ہم نہ سمجھے
زمیں اب نسلِ آدم سے خفا ہے
ہیں سڑکوں پر ہراساں غم کے مارے
نہ سر پر چھت، نہ بستر، نہ غذا ہے
بہت سے نوجوانوں نے انہیں خود
لہو کا اپنے نذرانہ دیا ہے
خدا تم کو مصیبت سے نکالے
خلوص دل سے یہ میری دعا ہے
ترے الفاظ ہیں سب اشک افشاں
قلم کا فرط غم سے سر جھُکا ہے
Aabshar-4, High Flats, Sir Syed Nagar,
Aligarh -202002(UP)
٭٭٭
|