donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zahiruddin Asar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* امن عالم میں اثرؔ قہر ہے دہشت گردی *
(ظہیر الدین اثر ؔیزدانی جمالی( جے پور
امن عالم میں اثرؔ قہر ہے دہشت گردی
نسلِ آدم کے لئے زہر ہے دہشت گردی
دہشت گردی کو اک احساسِ بغاوت کہئے
 اور دہکتے ہوئے جذبات کی شدت کہئے
یعنی بھٹکے ہوئے شیطان کی لعنت کہئے
فالج عقل اسے دل کی کدورت کہئے
 برق کہئے اسے طوفاں و مصیبت کہئے
 زلزلہ کہئے ، غضب کہئے، قیامت کہئے
اس سے انسان اور انسان کے گھر جلتے ہیں
دیکھتے دیکھتے بازار و نگر جلتے ہیں
یہ کہاں عقدۂ دشوار کا حل دیتی ہے
 دہشت گردی محض نفرت کی فصل دیتی ہے
 یہ تو خود کونپل امید مسل دیتی ہے
 سبزۂ فکر کو قدموں سے کچل دیتی ہے
گلشن زیست کو پیغام اجل دیتی ہے
نقشۂ امن کا نقشہ ہی بدل دیتی ہے
 خوابِ انسان کو بے جان بنایا اس نے
 اور چمن زار کو ویران بنایا اس نے
 یہ ستائے ہوئے انساں بھی کیا کرتے ہیں

اور پس پردہ حکمراں بھی کیا کرتے ہیں
 یہ اسرائیل کے حیواں بھی کیا کرتے ہیں
گاہِ انگریز کے شیطاں بھی کیا کرتے ہیں
سکھ بھی، ہندو بھی، مسلماں بھی کیا کرتے ہیں
وقت کے مارے حراساں بھی کیا کرتے ہیں
دہشت گردوں کا اصل میں کوئی مذہب ہی نہیں
اور انہیں دین و دھرم سے کوئی مطلب ہی نہیں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 345