donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zaki Ahmad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* روشنی ملتی نہیں جائوں کہاں تیرے بŸ *
غزل

روشنی ملتی نہیں جائوں کہاں تیرے بعد
کتنا تاریک ہوا سارا جہاں تیرے بعد
میرے ہمدم جو سبک تر نظر آتی تھی کبھی
اب وہی زیست ہے اک بار گراں تیرے بعد
دیکھ کے کالی گھٹا آنکھ برس جاتی ہے
غم کا پیغام ہے ساون کا سماں تیرے بعد
غم نصیبوں کی تسلّی کے لئے کافی ہے
تیری آمد کا تصوّر میں گماں تیرے بعد
ہجر مضراب ہوا سازِ غزل خوانی کو
جوہرِ شعر کو ہونا تھا عیاں تیرے بعد
جس کو دنیا کی نگاہوں سے چھپا رکھا تھا
ہوگیا فاش وہی رازِ نہاں تیرے بعد
موت کی آس پہ جیتا ہے ذکی بے چارہ
وہ بھی سنتی نہیں فریاد و فغاں تیرے بعد

ذکی احمد

Vill & Po. Chandan Patti, Laheria Sarai
Darbhanga (Bihar)
Mob: 06272-266275
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 394