یادِ رفتگاں : بیادِ حسن فرخ
احمد علی برقی اعظمی
ابھی ملی ہے خبر چل بسے حسن فرخ
تھے اپنے عہد کے جوایک شاعرِ ممتاز
کبھی کیا نہ انہوں نے ضمیر کا سودا
نہ تھے وہ فکر و عمل سے کبھی زمانہ ساز
نہ سوگوار ہوں کیوں اہلِ علم و دانش آج
شعورِ فکر و نظر کا ہے اُن کا فن غماز
سبھی کی لذتِ کام و دہن کا تھا سامان
تھا اُن کے رنگِ سخن کا جو دلنشیں انداز
کلام اُن کا تھا عہدِ رواں کی عکاسی
تھی ایک تلخ حقیقت نہ تھا کہیں بھی مجاز
تھی دسترس اُنہیں فنِ عروض پر برقی
تھی اُن کی شاعری عصرِ جدید کی آواز