یادِ رفتگاں :بیادِ نلسن منڈیلا
احمد علی برقیؔ اعظمی
حسنِ نیت کا تھے منڈیلا جہاں میں پیکر
اِس لئے بن گئے وہ وقت کی اپنے آواز
جنگ کرتے رہے جو نسل پرستی کے خلاف
اپنے اعمال سے تھے سارے جہاں میں ممتاز
محترم ان کی تھی اقصائے جہاں میں ہستی
اُن کا اعزاز ہے یہ نوعِ بشر کا اعزاز
ساتھ کرتے تھے حریفوں کے بھی وہ حسنِ سلوک
منفرد طرزِ حکومت کا تھا اُن کے انداز
اہلِ افریقا کو دی ذہنی اذیت سے نجات
ہو گیا ختم وہاں نسل پرستی کا جواز
کاش اپنائیں سبھی اہلِ جہاں اُن کا شعار
یہ حقیقت ہے اسے آپ سمجھئے نہ مجاز
حکمران آج دلوں پر ہیں وہ سب کے برقیؔ
وجہہِ تقلید ہے یہ حُسنِ عمل کا اعجاز
****************