انور خواجہ کی تازہ ترین کتاب ’’ سفید پتھر‘‘ پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی ؔ اعظمی
اس ’’ سفید پتھر‘‘ کے دلنشیں ہیں افسانے
جس کے ہیں سبھی کردار، جانے اور پہچانے
فکرو فن کا ہیں اظہار یہ سوانحی خاکے
جن کو اِن سے رغبت ہے، اس کے ہیں وہ دیوانے
ناولٹ کا بھی اسلوب اس کے ہے بہت دلکش
جس میں ہیں کئی چہرے اپنے اور بیگانے
زندگی کا ّآئینہ سب کو جو دکھاتے ہیں
تذکرہ نویسی کے خوب ہیں پیمانے
اس کے جو مصنف ہیں، وہ ہیں شہرۂ آفاق
اُن سے ہیں شناسا سب ،ہیں جہاں بھی فرزانے
قدرداں ہیں سب برقیؔ ،اُن کے علم و دانش کے
آج شمعِ اردو کے ہیں جہاں بھی پروانے
*************