donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہے صحافت کا یہ منظر نامہ *

 معصوم مراد آبادی کی تالیف اردو صحافت کا منظر نامہ پر منظوم تاثرات


احمد علی برقی اعظمی


ہے صحافت کا یہ منظر نامہ
اک صحافی کے قلم کا جوہر

ہے یہ معصوم کی کاوش دلکش
ہے عیاں جس سے صحافت کا ہُنر

ہے یہ تدوین نہایت پُرمغز
جس میں یکجا ہیں کئی لعل و گہر

سرورق سے ہےعیاں وہ اخبار
معتبر جس کی تھی ہر ایک خبر

’’ الھلال‘‘ ایسا ہی اخبار تھا ایک
معترف جس کے ہیں ارباِب نظر

تھا یہ اردو میں صحافت کا نقیب
اس لئے سب کا تھا منظورِ نظر

وقت کی تھی یہ ضرورت برقی
قابلِ داد ہے یہ نقد و نظر


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 420