donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تختۂ مشق ستم مجھ کو بنانے والا *

غزل


احمد علی برقیؔ اعظمی


تختۂ مشق ستم مجھ کو بنانے والا
تھا وہی روز مرے خواب میں آنے والا
منتشر کردیا شیرازۂ ہستی جس نے
خانۂ دل کو مرے تھا وہ سجانے والا
روز کرتا رہا وہ وعدۂ فردا مجھ سے
عمر بھر عہدِ وفا تھا جو نبھانے والا
اُس نے منجھدھارمیں کشتی کو مری چھوڑدیا
تھا جو طوفانِ حوادث سے بچانے والا
پہلے کرتا تھا پسِ پردہ مری بیخ کنی
کامیابی کا مری جشن منانے والا
سابقہ جس سے پڑا مصلحت اندیش تھا وہ
’’ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ مِلانے والا‘‘
مارڈالے نہ یہ تنہائی کا احساس مجھے
منتظر جس کا تھا اب وہ نہیں آنے والا
جس سے دلجوئی کی امید تھی نکلا وہ رقییب
جس کو دیکھو ہے وہی مجھ کو ستانے والا
عیش و عشرت کے سدا خواب دکھاتا تھا اسے
غمزہ و ناز سے برقیؔ کو لُبھانے والا

**************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 446