donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmad Ali Barqi Aazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محسنِ انسانیت پر کررہے ہیں جو بھی  *

نذرِ عقیدت بحضورِ محسنِ انسانیت، رحمت اللعٰلمیں حضرت محمد مصطفیﷺ


احمد علی برقیؔ اعظمی


محسنِ انسانیت پر کررہے ہیں جو بھی وار
ہم تو کیا فطرت کرے گی اُن کو اک دن سنگسار
اُن سے بڑھ کر کون ہوگا امنِ عالم کا نقیب
جن کے دامن کو یہ ظالم کررہے ہیں داغدار
چشمِ عالم نے نہ دیکھا ہوگا ایسا خوبرو
جس کی زلفوں کی قسم کھاتا ہو خود پروردگار
نوعِ انساں کے دلوں پر حکمراں ہے جن کی ذات
ہیں وہی سارے جہاں کے درحقیقت تاجدار
گلشنِ اسلام ہے سرسبز اُن کی ذات سے
اُن کو حاصل ہے جہانِ آب و گِل میں اعتبار
مطلعِ انوارِ یزداں کون ہے اُن کے سوا
ہیںنظر کے سامنے شمش و قمر جن کی غبار
پا کے دو ٹکڑے ہوا ان کا اشارہ عرش پر
معجزہ شق القمر کا اس کا ہے آئینہ دار
سب سے افضل ہیں وہی کونین میں بعد از خدا
ہیں وہ صنّاعِ ازل کے ایسے برقی ؔ شاہکار


^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^\

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 466