donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Akhtar Azad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کوئی چودھویں* رات کا چاند بن کر تمھ *
کوئی چودھویں* رات کا چاند بن کر تمھارے تصور میں آیا تو ہو گا
کسی سے تو کی ہو گی تم نے محبت، کسی کو گلے سے لگایا تو گا

خیالوں کی انگنائیوں میں میری یاد کے پھول مہکے تو ہوں گے
کبھی اپنی آنکھوں کے کاجل سے تم نے، میرا نام لکھ کر مٹایا تو ہو گا

لبوں سے محبت کا جادو جگا کر، بھری بزم میں، سب سے نظریں بچا کر
نگاہوں کی راہوں سے دل میں سما کر، کسی نے تمہیں بھی چرایا تو ہو گا

کبھی آئینے سے نگاہیں*ملا کر، جو لی ہو گی بھرپور انگڑائی تم نے
تو گھبرا کے خود تیری انگڑائیوں نے، تیرے حسن کو گُدگُدایا تو ہو گا 

نگاہوں میں شمعِ تمنا جلا کر، تکی ہوں گی تم نے بھی راہیں کسی کی
کسی نے تو وعدہ کیا ہو گا تم سے، کسی نے تمہیں بھی رُلایا تو ہو گا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 369