|
* کہیں راحت کا منظر ہے؟ نہیں ہے *
غزل
کہیں راحت کا منظر ہے؟ نہیں ہے
کسی کا حال بہتر ہے؟ نہیں ہے
ادھر لاشیں پڑیں ہیں زلزلے میں
ادھر اک آنکھ بھی تر ہے؟ نہیں ہے
بھیانک زلزلے آئے ہیں پھر بھی
ہمیں اللہ کا ڈر ہے؟ نہیں ہے
تلاطم سے بچائے گا تو کیسے؟
تری کشتی میں لنگر ہے؟ نہیں ہے
کرے گا کون تیری دلبری اب
جہاں میں کوئی دلبر ہے؟ نہیں ہے
ڈھلے گی بد دعا کی دھوپ کیسے؟
دعا کا سایہ سر پر ہے؟ نہیں ہے
تو کیسے جاسکے گا سوئے منزل؟
تری راہوں کا رہبر ہے؟ نہیں ہے
نظر سے کر دیا گھائل دلوں کو
نظر میں اس کی خنجر ہے؟ نہیں ہے
تو کانوں سے اتر کر دل میں ٹھہرا
اے طاہر تیرا ہمسر ہے؟ نہیں ہے
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|