|
* رہ کر دیکھا ایک مہینہ ممبئی میں *
غزل
رہ کر دیکھا ایک مہینہ ممبئی میں
جینے کا مشکل ہے قرینہ ممبئی میں
کرتا ہے جو خون پسینہ ممبئی میں
آجاتا ہے اس کو جینا ممبئی میں
علم و ہنر کاوش کو جس نے اپنایا
رہتا ہے وہ تان کے سینہ ممبئی میں
محنت کے ہاتھوں نے تراشا کچھ ایسا
کنکر تھا وہ بنا نگینہ ممبئی میں
یوں ہی دولت شہرت اس کو نہیں ملی
برسوں اس کا بہا پسینہ ممبئی میں
تدبیروں کے ہاتھ بڑھا کر دیکھ ذرا
قدم قدم پر چھپا دفینہ ممبئی میں
جینا جس کو آتا ہے وہ جیتا ہے
سب کو کہاں آتا ہے جینا ممبئی میں
راحت حاصل ہوگی تجھ کو محنت سے
ورنہ مشکل کھانا پینا ممبئی میں
جیبوں کو خالی کرنے میں ماہر ہے
ممبئی کا ہر ایک کمینہ ممبئی میں
آزادی سے ٹہل رہی ہے سڑکوں پر
ایک سے بڑھ ایک حسینہ ممبئی میں
ہر لڑکی کے چال چلن میں ملتی ہے
جوہی ، پوجا ، ریکھا ، روینہ ممبئی میں
طاہر صاحب بات یہی اب سچی ہے
اپنا فن ہے اپنا خزینہ ممبئی میں
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|