donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں ہو ں مہنگا ئی نہ بڑھا ئو مجھے *
میں ہو ں مہنگا ئی نہ بڑھا ئو مجھے

تم ہو ہمدرد تو گھٹائو مجھے
میں ہوں مہنگائی نہ بڑھائو مجھے
ہاں مگر مجھ کو تم بڑھاتے ہو
مفلسوں کو بہت رلاتے ہو
اپنی من مانیاں ہی کرتے ہو
اپنے انجام سے بھی ڈرتے ہو
میرے بڑھنے سے اشک بہتے ہیں
بوجھ مفلس ہی میرا سہتے ہیں
تم سے بیچارے روٹھ جاتے ہیں
ہاں الیکشن کے مگر آتے ہی
تم بھی عیّار موقع پاتے ہی
پہنچ جائوگے پھر منانے کو
اپنے وعدوں سے دل لبھانے کو
پھر دکھائو گے سبز باغ انہیں
اتنا ہوتا کہاں دماغ انہیں 
پھر پھنسیں گے تمہارے جالوں میں
دلکشی ہے تمہاری چالوں میں
تم الیکشن تو جیت جائوگے
مات قدرت سے مگر کھائوگے
اس لئے سن لو مشورہ میرا
تم پہ احسان ہے بڑا میرا
میں ہوں مہنگائی نہ بڑھائو مجھے
بن کے ہمدرد اب دکھائو مجھے
تم ہو ہمدرد تو گھٹائو مجھے

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
………………………………

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 352