|
* اس پہ اثر کیا باتوں کا *
غزل
اس پہ اثر کیا باتوں کا
بھوت ہے وہ تو لاتوں کا
دھول اڑاتا ہے ہرسو
اب موسم برساتوں کا
آدم زادوں میں آخر
جھگڑا ہے کیوں ذاتوں کا
جانے کب ہم سمجھیں گے
مطلب رشتے ناطوں کا
کام سے اس کو کیا نسبت
شیدائی وہ باتوں کا
اس پہ بھروسہ کرتے ہم
کام کرے جو گھاتوں کا
کتنا نیچا ہے کردار
اونچی اونچی ذاتوں کا
پیسہ کیا اے محنت کش
میل ہے تیرے ہاتھوں کا
بننا ہے تو بن طاہر
جگنو کالی راتوں کا
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|