* ترا خیال مرے دل میں گر نہیں ہوتا *
غزل
ترا خیال مرے دل میں گر نہیں ہوتا
مری حیات کا پھر طے سفر نہیں ہوتا
تمہارے در پہ جو خم میرا سر نہیں ہوتا
نصیب میرا کبھی اوج پر نہیں ہوتا
ہم اُس کی یاد سے غافل تو ہیں یہاں لیکن
ہماری یاد سے وہ بے خبر نہیں ہوتا
ہر ایک شخص مسافر کی طرح آتا ہے
کسی کا اپنا یہاں کوئی گھر نہیں ہوتا
ہر ایک فرد میں بس عیب جو تلاش کرے
مری نگاہ میں وہ معتبر نہیں ہوتا
جو سر ہتھیلی پہ رکھتے ہیں حق کی راہوں میں
انہیں زمانے میں باطل کا ڈر نہیں ہوتا
جو ایک در کا وفادار ہے میاں اشرف
کبھی زمانے میں وہ در بہ در نہیںہوتا
اشرف رضا قادری
16, P.M.Basti, 2nd bylane, Shibpur
Howrah-711102
Mob: 9831910411
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|