* طالب ہوں مگر ناکام، سائل ہوں مگر م *
طالب ہوں مگر ناکام، سائل ہوں مگر محروم
تقدیر میری تقدیر، مقسوم مرا مقسوم
قسمت سے وہ ملزم ہوں، شامت سے وہ مجرم ہوں
جو داد سے بھی محروم، بیداد سے بھی محروم
غمخوار یہ کہتے ہیں ’’ ارمان غم آساں ہے‘‘
آثار یہ کہتے ہیں ’’ خیریت جاں معلوم‘‘
٭٭٭
|