donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* زمانہ مشورہ دیتا ہے گھر لٹانے کا *
غزل
از ڈاکٹر جاوید جمیل
 
 
زمانہ مشورہ دیتا ہے گھر لٹانے کا
مٹینگے بس ہمیں، جائے گا کیا زمانے کا
 
ہمیشہ اسکا طریقہ رہا ڈرانے کا
نکال پھینکیے اب دل سے ڈرزمانے کا
 
بغیر وجہ کے کچھ بھی کہیں نہیں ہوتا
یہی اصول ہے قدرت کے کارخانے کا
 
تمہارا حق تھا، ہمیں آزما لیا تم نے
 حق اب ہمارا بھی بنتا ہے آزمانے کا
 
وہ میرا دوست ہے، لیکن عجیب دوست ہے وہ
بہانہ ڈھونڈھتا رہتا ہے دل جلانے کا
 
وہ جس کو پا کے سکوں روح کا میسر ہو
سراغ کاش ملے کوئی اس خزانے کا
  
اسی امید میں بیٹھا ہے آج تک جاوید
کبھی تو چاہے گا دل انکا گھر بسانے کا
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 489