غزل
ڈاکٹر جاوید جمیل
عمل سے پہلے عمل کا اصول یاد بھی ہے؟
یقیں خدا پہ، خود اپنے پہ اعتماد بھی ہے؟
تو عبد_عام نہیں ہے کہ تو ہے "عبد_منیب"
تلاش_حق میں تدبر بھی، اجتہاد بھی ہے
بغیر انکے ادھوری ہے داستان_ رسول
حدیبیہ بھی ہے، ہجرت بھی ہے، جہاد بھی ہے
خدا کا حق تو ہے اول مگر رہے یہ یاد
کلام_پاک میں اک لفظ "العباد" بھی ہے
ملے گی فتح مگر پہلے یہ بتا جاوید
صفوں میں قوم کی موجود اتحاد بھی ہے؟
**********************