donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
K.Ashraf
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کسی بھی آخری حد سے گزرنے کا تکلّف &# *

غزل

کے اشرف

کسی بھی آخری حد سے گزرنے کا  تکلّف کیوں

اگر جینا  ہی لازم ہے تو مرنے کا تکلّف کیوں

لبا لب  ہے شرابِ   ناب  سے  میری صراحی جب

پرائی مینا سے پھر جام بھرنے کا تکلّف کیوں

خبر ہے  جب زمسانہ  رزم گہہ  ہے اہل  ہمت کی

تو ایسے میں  کسی سے شکوہ کرنے کا تکلّف کیوں

گریباں  چاک کرنا ہے تو سینے کی ضرورت کیسا

حوادث گر مقابل ہوں تو گرنے کا تکلّف کیوں

کھڑا ہوں آئینے کے سامنے بن کر حریف اپنا

حقیقت سامنے ہے  جب تو ڈرنے کا تکلّف کیوں

جئیں ہم یا کہ مر جائیں رہے گا یہ سفر جاری

نہیں ممکن یہاں رُکنا ٹھہرنے کا تکلّف کیوں

پلٹنا ہی ہے خواجہ ؔجی ستاروں پر اگر اِک دن

تو بن کر خاک دھرتی پر بکھرنے کا تکلّف کیوں

  ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 421